پائریا

( پائِرِیا )
{ پا + اِرِیا }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٣١ء میں "مکتوباتِ عبدالحق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - دانتوں کی ایک بیماری جس میں اکثر مسوڑوں سے خون اور پیپ آنے لگتی ہے۔
"یہاں ایک تو مسواک بہت اچھی ہوتی ہے - اس کے کرنے سے - میرے خیال میں تو پائریا جاتا رہتا ہے۔"      ( ١٩٣١ء، مکتوباتِ عبدالحق، ٨٣ )