پائیں باغ

( پائِیں باغ )
{ پا + اِیں + باغ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی اسم 'پائیں' کے ساتھ فارسی اسم 'باغ' کے ملنے سے مرکب بنا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٠٢ء میں 'باغ و بہار' میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )
١ - وہ باغیچہ جو مکان کے پچھلے حصے میں یا سامنے اس کی کرسی سے نشیب میں ہو۔
"اس کا پائیں باغ انتخابِ زمانہ ہے۔"      ( ١٩٢٤ء، خونی راز، رسوا، ٢٩ )
  • Garden at the back (of a palace or house)