میں[1]

( مَیْں[1] )
{ مَیْں (ی لین) }
( ہندی )

تفصیلات


ہندی زبان سے اسم ضمیر ہے۔ جو 'خود' کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ترکی زبان میں م مکسور، یائے غیر ملفوظ اور ن ساکن کے ساتھ مستعمل ہے (نوراللغات)

ضمیر شخصی ( واحد - متکلم )
حالت   : فاعلی
جمع   : ہَم [ہَم]
مفعولی حالت   : مُجھ [مُجھ]
اضافی حالت   : مُجھے [مُجھے]
تخصیصی حالت   : میرا [مے + را]
١ - خود، ایسی ضمیر جو کلام کرنے والا اپنی ذات کے لیے استعمال کرتا ہے۔ وہ کلمہ جس سے اپنی ذات پر اطلاق کیا جاتا ہے۔ مثلاً
 وہ چلا جب میرے گھر سے میں ہی کیا رونے لگا چھید جو دیوار میں تھا چشم گریاں ہو گیا      ( جلال )
اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - انا، خودی، غرور، تکبر کے لیے بولا جاتا ہے۔ مثلاً
ع خوب زاہد کو میں سمائی ہے۔