انگریزی سے مرکب توصیفی ہے اسم صفت 'پَبْلِک' کے ساتھ 'اِسْکول' بطور موصوف لگنے سے اسم بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط میں اپنے اصل معنی میں مستعمل ہے سب سے پہلے ١٩٣٥ء میں 'اصولِ تعلیم" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - وہ مدرسہ جو پبلک کے انتظام میں ہو، خصوصاً ان اعلٰی مدارس میں سے ایک جن میں عموماً مقیم طلبا لیے جاتے ہیں اور ان کو جامعات یا کسی پیشے کی تعلیم کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔ (انگلش اردو ڈکشنری، مولوی عبدالحق)
'ان میں پبلک اسکول کی ذہنیت پیدا ہو جاتی ہے۔"
( ١٩٣٥ء، اصولِ تعلیم، ٤٥٠ )