پپیتا

( پَپِیتا )
{ پَپی + تا }
( ہندی )

تفصیلات


پپیا  پَپِیتا

ہندی میں اسم 'پپیا' سے ماخوذ 'پپیتا' اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٢١ء میں 'گاندھی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : پَپِیتے [پَپی + تے]
جمع   : پَپِیتے [پَپی + تے]
جمع غیر ندائی   : پَپِیتوں [پَپی + توں (و مجہول)]
١ - ایک پھل نیز اس کا درخت جس کا چھلکا نرم اور گودا زرد یا سرخ ہوتا ہے، اندر بہت سے کالے یا بھورے سیاہ مرچ کے دانے کے برابر بیج ہوتے ہیں، جسامت لمبوتری گول، درخت کا تنا سیدھا اور لمبا پتے ارنڈ سے مشابہ جو کھجور کی طرح اوپر ہوتے ہیں اور پھل ہمبہ پتوں سے نیچے لگتا ہے اس کو ارنڈ خربوزہ نیز ارنڈ خربوزی بھی کہتے ہیں۔
 پیٹ کے واسطے پپیتا ہے دل بڑھانے کو درس گیتا ہے      ( ١٩٢١ء، اکبر، گاندھی نامہ، ١٧ )
  • A kind of sweetmeat papaw fruit