برادری

( بَرادَری )
{ بَرا + دَری }
( فارسی )

تفصیلات


برادر  بَرادَری

فارسی زبان میں اسم 'برادر' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'برادری' بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے ١٨٠٣ء میں 'اخلاق ہندی' میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : بَرادَرِیاں [بَرا + دَرِیاں]
جمع غیر ندائی   : بَرادَرِیوں [بَرا + دَرِیوں (واؤ مجہول)]
١ - قوم، ذات، کنبہ۔
'خاندان تیرا دشمن ہے اور برادری میں کوئی اتنا نہیں کہ محبت کا ہاتھ سر پر پھیرے۔"      ( ١٣١ء، سیدہ کا لال، ٣٣ )
٢ - رشتہ داری، ناتا، بھائی بندی، تعلقات، میل جول۔
 مرتا ہے کیوں تو ناحق یاری برادری پر دنیا کے سارے ناتے ہیں جیتے جی تلک کے      ( ١٨١٠ء، میر، کلیات، ٣١٠ )
٣ - (ہم مقصد لوگوں کی) جماعت، سنگت، سماج جو ہم پیشہ ہم محلہ ہم وطن ہم مشرب ہونے یا رشتہ داری کے علاوہ کسی اور تعلق کی بنا پر ہو۔
'صنعتی پنچایتیں اور برادریاں - قائم کرنا اٹلی اور فلینڈرس کا قرب یہ سب باتیں ایسی تھیں کہ فرانس میں پہلے ہی سے صنعت کو ترقی ہوئی۔"      ( ١٩٤٦ء، معاشیات قومی، ١١٩ )
٤ - رشتہ دار، ہم قوم، ہم پیشہ، بھائی بند۔
'تمہارے حصے کا کھانا رکھا ہے، رات کو صرف برادری کی دعوت تھی۔"      ( ١٨٩١ء، طلسم ہوشربا، ٢٦٥:٥ )
  • brotherhood
  • fraternity
  • connection
  • relationship;  relation
  • relative
  • kindred
  • kinsfolk;  community
  • society