٢ - لکڑی یا مسالے وغیرہ سے بنی ہوئی کھریرے سے مشابہ ایک چیز جس کی ایک سطح سپاٹ اور مقابل سطح میں سوراخوں کے اندر بال یا ریشے پوست پیوست ہوتے ہیں (اسے کپڑوں کی گرد صاف کرنے یا جوتے کے پالش وغیرہ کے لیے کام میں لاتے ہیں، گھوڑے کی کھال پر پھیرنے کا برش (کھریرا) عموماً لوہے سے بنایا جاتا ہے، دانتوں کو صاف کرنے کا برش چھوٹا اور مسالے کا بنا ہوا ہوتا ہے)۔
'برش تسمے - اور خدا معلوم کتنا سامان تمدن و معیشت آج انھیں کے دم سے قائم ہے۔"
( ١٩٥٤ء، حیوانات قرآنی، ٢٤ )