برس

( بَرَس )
{ بَرَس }
( سنسکرت )

تفصیلات


ورش  بَرَس

سنسکرت کے اصل لفظ 'ورش' سے ماخوذ اردو زبان میں 'بَرَس' مستعمل ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٣٤ء میں 'محمود دریائی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف زمان ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : بَرَسوں [بَرَسوں (و مجہول)]
١ - بارہ مہینے کی مدت، سال، سورج کے گرد زمین کے ایک پوری گردش کرنے کا عرصہ (جو 365 دن 5 گھنٹے 48 منٹ 46 سیکنڈ کا ہوتا ہے)
'چور کی سزا تجویز کر دی اتنے برس قید، زید نے چوری کی اور جیل خانے بھیجا گیا۔"      ( ١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ٢٥:١ )
  • year;  raining
  • rain