برچھا

( بَرْچھا )
{ بَر + چھا }
( سنسکرت )

تفصیلات


ورشچ  بَرْچھا

سنسکرت کے اصل لفظ 'ورشچ' سے ماخوذ اردو میں 'برچھا' مستعمل ہے اور بطور اسم استعمال کیا جاتا ہے۔ ١٦٠٧ء میں 'توزک جہانگیری' میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : بَرْچھے [بَر + چھے]
جمع   : بَرْچھے [بَر + چھے]
جمع غیر ندائی   : بَرْچھوں [بَر + چھوں (و مجہول)]
١ - نیزہ، بھالا، لڑائی کا ایک لمبا آہنی ہتھیار جس میں آگے نوکدار پھل اور باقی حصے میں بانس کی طرح کی پوریں ہوتی ہیں۔
'بلرام نے نہایت بہادرانہ جرات سے ایک برچھا ہاتھی کے کان پر مارا۔"      ( ١٩١٧ء، کرشن بیتی، ٦٣ )
  • spear
  • lance