اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - ہندوؤں کی سب سے اونچی ذات کا نام۔
'ہندوؤں میں غیر برہمن کسی مذہبی خدمت کا مستحق نہیں۔"
( ١٩١٤ء، سیرۃ النبی، ٨٤:٢ )
٢ - برہمن ذات کا وہ ہندو جس کا اصلی کام وید سیکھنا اور سکھانا ہے اور وہی مندر کا پجاری ہوتا ہے، ویدوں کا عالم، پنڈت،پجاری۔
'جس طرح برہمنوں نے علوم دین کو اپنے ہی میں محدود رکھا اسی طرح مولوی صاحبان بھی - چاہتے ہیں۔"
( ١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ١٤٥:٣ )
٣ - [ مجازا ] مطلق ہندو (بیشتر شیخ یا اس کے مترادفات کے مقابل)
طرز نگاہ اس کی دل لے گئ سبھوں کے کیا مومن و برہمن کیا گبر اور ترسا
( ١٨١٠ء، میرکلیات، ٣٥٦ )
٤ - [ مجازا ] جوتشی، نجومی۔
ملتا ہے دیر میں کف افسوس اب تلک جس دن سے برہمن کو تم آئے دکھا کے ہاتھ
( ١٨٥٤ء، دیوان اسیر، ٣٢٥:١ )