آرٹسٹ

( آرْٹِسْٹ )
{ آرْ + ٹِسْٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


آرٹ  آرْٹِسْٹ

انگریزی زبان کے اسم 'آرٹ' سے انگریزی قاعدہ کے مطابق اسم صفت مشتق ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم صفت ہی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٤٤ء میں "ایرانی افسانے" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
جمع استثنائی   : آرْٹِسْٹس [آر + ٹِسْٹس]
جمع غیر ندائی   : آرْٹِسْٹوں [آر + ٹِس + ٹوں (و مجہول)]
١ - آرٹ کے کسی شعبے میں دسترس یا مہارت رکھنے والا۔
"ادیب و انشا پرداز اور آرٹسٹ . اپنے محیط و ماحول کے علاوہ زندگی بسر نہیں کر سکتے۔"      ( ١٩٤٤ء، ایرانی افسانے، ١٦٦ )
  • artist.