برفی

( بَرْفی )
{ بَر + فی }
( فارسی )

تفصیلات


بَرف  بَرْفی

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'برف' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'برفی' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء میں 'اخوان الصفا' میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : بَرْفِیاں [بَر + فِیاں]
جمع غیر ندائی   : بَرفِیوں [بَر + فِیوں (و مجہول)]
١ - 'ایک قسم کی مٹھائی جو مادے سے بنائی جاتی اور برف کی طرح سفید ہوتی ہے۔"
'امرتی جلیبی برفی قرینے سے چنی گئیں۔"      ( ١٩٢٠ء، بزم آخر، ١٤ )
  • icy;  snowy;  iced
  • cooled;  a kind of sweetmeat made of sugar and milk