بری

( بَری )
{ بَری }
( عربی )

تفصیلات


برء  بَری

عربی زبان میں ثلاثی مجرد سے مشتق صیغہ اسم مفعول ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٦٧٨ء میں 'غواصی' کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - آزاد، چھوٹا ہوا، نجات یافتہ۔
 غلط ہے یہ احساس وارستگی کا کہ تجھ سے بھی خود کو بری چاہتا ہوں      ( ١٩٤٧ء، نواے دل، ١٧٧ )
٢ - پاک، بالاتر (کسی بات سے)۔
 بری ہے عیب سے کب آرزو کلام ترا تمام در نہیں ہوتے خوش آب پانی میں      ( ١٩٥١ء، آرزو، صحیفۂ الہام، ١٨ )
٣ - مستثنٰی، خارج، سبکدوش۔
'شہری و قصباتی آدمی اس سے بری رکھے جائیں۔"      ( ١٩٠٧ء، کرزن نامہ، ٢٥ )
٤ - دست بردار۔
'اللہ اور اس کا رسول مشرکین سے بری - ہیں۔"      ( ١٨٨٤ء )