فعل متعدی
١ - حاصل کرنا، لینا، وصول کرنا؛ اپنے قبضے میں کرنا، اپنے استعمال میں آنے کی حالت میں کرنا۔
'تم نے کہاں پائے یہ بیس روپئے۔"
( ١٩٣٢ء، میدانِ عمل، ١٥ )
٢ - (کھوئی ہوئی یا غائب چیز کا) دستیاب ہونا، کسی کو دی ہوئی چیز واپس ملنا۔
'یہ کتاب تم سے ہم نے تین برس کے بعد پائی ہے۔"
( ١٩٦٩ء، شبدساگر، ٢٩٤٨:٦ )
٣ - تاڑ لینا، بھید پا لینا، (کسی بات کو قرائن سے) بھانپ لینا، (کسی بات کی) تہہ تک پہنچنا۔
تجھ پہ فدا ہونے کو آئی ہے عیدالضحیٰ پا کے در پردہ یہ اِسمائے رسول عربی
( ١٩٢٨ء، سرتاجِ سخن، ٨٤ )
٤ - کسی شخص یا شئے تک پہنچنا، جا لینا، پاس پہنچ جانا۔
'عشرت اور انیلاجیت کے نشان کے قریب پہنچ چکی تھیں کہ رام کلی اور پیاری نے انہیں پا لیا۔"
( ١٩٥٤ء، شاید کہ بہار آئی، ٨٦ )
٥ - نصیب ہونا، انجام ہونا۔
'شاگرد کے گناہ کو اس کا استاد پاتا ہے۔"
( ١٨٦٦ء، لال چندر کا، ١٧ )
٦ - جاننا، سمجھنا، چشمِ بصیرت سے دیکھنا۔
بنانے سے یہ مطلب ہم نے پایا مٹانے کے لیے ہم کو بنایا
( ١٨٦٥ء، نعیم دہلوی، دیوان، ٨٧ )
٧ - نصیب ہونا، ملنا۔
مِٹا کر مجھے سخت پچھتائیے گا پھر ایسا بھی احمق کہاں پائیے گا
( ١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٢ )
٨ - (صفات میں) ہم سری حاصل کرنا، برابر پہنچنا، برابری کرنا۔
کیا پائے کوئی فتنہ تری شوخ ادا کو استاد ہے ایسی کہ سکھاتی ہے قضا کو
( ١٩١٥ء، جانِ سخن، ٢٧ )
٩ - [ ہندو ] بھوجن کرنا، کھانا۔
تو ہے چھن تہاں سِو پاوت دیکھا پالنا نکٹ گئی تہاں دیکھا
( وشرام، شبد ساگر، ٢٩٤٩:٦ )
١٠ - سراغ لگانا، کھوج لگانا، ڈھونڈ نکالنا۔
پوشیدہ ہوں جس طرح ارادہ ترے دل کا ڈھونڈے بھی اگر کوئی مجھے پا نہیں سکتا
( ١٨٦٥ء، نعیم دہلوی، دیوان، ٦٣ )
١١ - (جانچنے یا امتحان لینے کے بعد) انکشاف کرنا، معلوم کرنا۔
'تم کو جیسا سنا تھا ویسا ہی پایا۔"
( ١٩٦٩ء، شبدساگر، ٢٩٤٨:٦ )