اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - سراغ، کھوج، نشان؛ وجود یا آثار۔
'اگر کہیں پتہ پائیں تو جانثارجانیں لڑا دیں۔"
( ١٨٩٠ء، فسانۂِ دلفریب، ١٧ )
٢ - حلیہ، علامت، پہچان، صنعت وغیرہ کے حوالے جن سے کسی چیز کو پہچانا جا سکے۔
خفا گر نہ ہو تو یہ ہم نے سُنا ہے کہ عیار و پر فن پتا ہے کسی کا
( ١٩٠٥ء، دیوانِ انجم، ٧ )
٣ - ٹھور ٹھکانا، نام محلہ اور مقام وغیرہ (جو اکثر ایلچی کو بتاتے یا خط پر لکھتے ہیں)۔
نہ پوچھ نامہ بروں سے اس آستاں کا پتا کدھر خیال ہے کیسا پتا کہاں کا پتا
( ١٩٢٧ء، شاد، میخانۂ الہام، ١٢١ )
٤ - حال، احوال کا علم؛ خیر خیبر۔
غیر کا اس کو کچھ نہ پتا ہو خواہ بھلا ہو خواہ بُرا ہو
( ١٩٥٤ء، دھم پد (ترجمہ)، ٢٨ )