اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - آدمی یا جانور کا قالب، بُت، پیکر۔
'ان کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کہ ایک پُتلہ کے پیٹ میں بہت سی کتابیں بھر دی جاویں۔"
( ١٨٨٤ء، مکمل مجموعہ لیکچرز و اسپیچز، ٣٠٣ )
٢ - نمونہ، مثال، ماڈل۔
یہ منبع ہے ہر اقتدار و اثر کا یہ پُتلا ہے زندہ وقار بشر کا
( ١٩٣٢ء، بے نظیر، کلامِ بے نظیر، ٢٨٧ )
٣ - تلوار کا قبضہ، موٹھ۔ (فرہنگِ آصفیہ، 380:1)۔
٤ - (شراب کا) وہ ظرف جو کسی آدمی یا جانور کی شکل کا ہو، بط مئے۔
'چوبدار نے کہا کہ ایک پُتلا شراب کا واسطے نگہبانوں کے جائے گا۔"
( ١٩٠١ء، طلسمِ نوخیز جمشیدی، ٥٤٥:٢ )
٥ - وجود جس میں کوئی خاصیت (بھلائی یا برائی) پائی جائے، کسی حسن یا قبح کا مجسمہ۔
میں خواب میں ہوں اور کھلی ہیں مری آنکھیں اب دل میں اتر آئے جو پتلا ہو حیا کا
( ١٩٣٢ء، ریاض رضواں، ١ )