پتنگ باز

( پَتَنْگ باز )
{ پَتَنْگ (ن غنہ) + باز }

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم 'پتَنگ' کے ساتھ فارسی مصدر 'باختن' سے مشتق فعل امر 'باز' بطور لاحقۂِ فاعلی لگنے سے 'پتَنگ باز' بنا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩١٥ء میں 'مرقع زبان و بیان دہلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - پتنگ کے کھیل یعنی اس کے اڑانے اور لڑانے کا شوقین۔
'پتنگ باز - سلیم گڑھ میں پہنچے۔"      ( ١٩١٥ء، مرقع زبان و بیان دہلی، ٥٧ )
  • Kite-flyer