پتلون

( پَتْلُون )
{ پَت + لُون }
( انگریزی )

تفصیلات


Pantaloom  پَتْلُون

انگریزی میں اسم 'پینٹلون' سے ماخوذ 'پتلون' اردو میں مستعمل ہے سب سے پہلے ١٨٩٢ء میں 'طلسم ہوشربا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : پَتْلُونیں [پَت + لُو + نیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : پَتْلُونوں [پَت + لُو + نوں (و مجہول)]
١ - مغربی وضع کا پاجامہ (اس کے کھولنے اور بند کرنے کے لیے بٹن یا زپ استعمال کرتے ہیں)۔
'جا بجا کتے زمین پر پڑی ہوئی پتلون کو چاٹ رہے تھے۔"      ( ١٩٢٢ء، گوشۂ عافیت، ٢٨٦:١ )
  • Slacks;  western type of trousers