پتیلا

( پَتِیلا )
{ پَتِی + لا }
( سنسکرت )

تفصیلات


پتیلی  پَتِیلا

سنسکرت میں اسم 'پتیلی' کا اسم مکبر 'پتیلا' اردو میں مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٤٥ء میں 'مجمع الفنون" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مکبر ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : پَتِیلے [پَتی + ے]
جمع   : پَتِیلے [پَتی + ے]
جمع غیر ندائی   : پَتِیلوں [پَتی + لوں (و مجہول)]
١ - دھات کا کھلے مُنہ اور پھیلے ہوئے پیٹ کا برتن جس میں سالن وغیرہ پکاتے ہیں؛ ایک قسم کا دیگچہ (لیکن دیگچے اور پتیلے میں فرق ہے دیگچہ چھوٹے مُنہ کا اور کوٹھی دار یا گھیر دار پیٹ ہوتا ہے)۔
'کونے میں چاء کا پتیلا بغیر دھلا دھرا تھا۔"      ( ١٩٥٤ء، پیر نابالغ، ٥٨ )