اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - زور کی آواز دینے والی ایک قسم کی آتش بازی جو گول اور تکونی شکل کی بنائی جاتی ہے تکونی کو تعویذ یا لڑی کا پٹاخا بھی کہتے ہیں۔
غنچے چٹک رہے ہیں پٹاخوں کی طرح سے شادی ہے کیا چمن میں عروسِ بہار کی
( ١٩٠٥ء، داغ (نوراللغات، ٥٥:٢) )
٢ - دھماکا، زوردار آواز، پٹاخے کی آواز۔
مشتبہ تیری دعا کا اثر اے اکبر ہے دزو نشین کے پٹاخے سے مگر بہتر ہے
( ١٩٢١ء، اکبر، گاندھی نامہ، ٤٣ )
٣ - بندوق کی ٹوپی۔ (فرہنگِ آصفیہ 500:1)
٤ - مختلف رنگوں کے کپڑوں کی تکونی ٹکڑیوں یا ان سے بنے ہوئے مربع خانوں پر مشتمل لباس وغیرہ کہ ہر ٹکڑی کی سلائی پر اور خانوں پر کلابتوں دھنک وغیرہ ٹِکی ہو۔
'رویہ سردئی چادرہ پٹاخے کی گوٹ کا اور رومی ململ کی کمری کا خاصہ جوڑ ہے۔"
( ١٩١١ء، قصہ مہر افروز، ٥٣ )