پٹائی

( پِٹائی )
{ پِٹا + ای }

تفصیلات


سنسکرت میں اسم 'پِٹ' سے ماخوذ 'پِٹنا' سے لاحقہ مصدر 'نا' حذف کر کے لاحقہ کیفیت 'ائی' لگانے سے اسم کیفیت بنا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٧١ء میں 'انگلیاں فگاراپنی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - پٹنے کی حالت یا کیفیت۔
'اسے معلوم تھا کہ تانی کی موجودگی میں اس کی پٹائی نہیں ہو گی۔"      ( ١٩٧١ء، انگلیاں فگار اپنی، ١٩٥ )
٢ - مارنے کا انعام؛ پٹوانے کی مزدوری۔ (شبد ساگر، 2997:6)
٣ - پیٹنے کا عمل جیسے چھت کی پٹائی؛ پیٹنے کی مزدوری۔ (شبد ساگر، 2997:6)
  • beating