پٹیز

( پٹِیز )
{ پٹِیز }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٣٢ء، میں 'مشرق مغربی کھانے" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد، جمع )
١ - سموسے کی طرح کا ایک انگریزی کھانا جو آٹے کی روٹی کی طرح بیل کر اس کے اندر قیمہ، مچھلی آلو یا کوئی اور چیز بھر کے تنور میں پکایا جاتا ہے۔
'جھینگا مچھلی کی دو پیازہ بھی بنا کر پٹیز کے اندر دیئے جاتے ہیں۔"      ( ١٩٣٢ء، مشرقی و مغربی کھانے، ١٣٢ )
  • patties