پٹھو

( پِٹُّھو )
{ پِٹھ + ٹُھو }
( سنسکرت )

تفصیلات


پرشٹ+اُک  پِٹُّھو

سنسکرت میں اسم 'پرشٹ + اُک' سے ماخوذ 'پِٹھو' اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٨٩٢ء میں "خدائی فوجدار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع ندائی   : پِٹُّھوؤ [پِٹھ + ٹُھو + او (و مجہول)]
جمع غیر ندائی   : پِٹُّھوؤں [پِٹھ + ٹُھو + اوں (و مجہول)]
١ - (بھلے برے کام میں کسی کا) مددگار، حامی، پشت پناہ۔
'ان کے پٹھو ہندوستان کی کسی جامع مسجد کے امام تو بنائے جا سکتے ہیں، لیکن مسلمانوں کے خلیفہ نہیں ہو سکتے۔"      ( ١٩٢١ء، تقاریر مولانا ظفر علی خان، ٨ )
٢ - ہر وقت ساتھ رہنے والا، دُم چَھلا، پچھ لگو، ساتھی۔
'ہمارے ساتھ جو لوگ پٹھو رہتے ہیں ان کی نسبت کوئی ممانعت نہیں ہے، خوب دل کھول کر روئیں۔"    ( ١٨٩٢ء، خدائی فوجدار، ٤٧:١ )
٣ - کسی کام میں ساتھ دینے والا، شریک کار، کارندہ۔
'اب جو شیخ جی بغیر پٹھو کے گلی میں اکیلے دکھائی دیئے تو لوگوں میں چرچے ہونے لگے۔"    ( ١٩٥٤ء، پیرِ نابالغ، ٨٩ )
٤ - [ کھیل ]  ایک فرضی کھلاڑی جو بچے کھیل میں اپنے پیٹ میں فرض کر لیتے ہیں جب کسی کھیل میں ایک طرف کھلاڑی زیادہ ہوں اور دوسری طرف ایک کم تو کم تعداد والی پارٹی کے کسی لڑکے کے پیٹ میں تعداد پوری کرنے کے لیے کم کھلاڑی کی جگہ ایک کھلاڑی فرض کر لیا جاتا ہے اور یہ لڑکا اپنی باری کھیل کر پٹھو کے عوض بھی کھیلتا ہے۔ (فرہنگِ آصفیہ، 503؛ نوراللغات، 58:2)
٥ - (گلی ڈنڈا) گلی سے گچی تک ناپنے میں لال (ڈنڈا) کی وہ تعداد جو کھلاڑی آپس میں طے کر لیں۔
'پٹھو کی تعداد مقرر کر لی جاتی ہے کہ سو لال کا ایک پٹھو ہو گا جس کے پٹھو زیادہ ہوتے وہ فریق جیت جاتا۔"      ( ١٩٦٢ء، 'ساقی" کراچی، جولائی، ٤٧ )
٦ - بڑے پیٹ اور چھوٹے منہ کا اوسط درجے کا ٹوکرا جس میں پھل یا ترکاری زیادہ مقدار میں حفاظت سے رکھی جائے۔ (اصطلاحاتِ پیشہ وراں، 2:3)
٧ - [ سپہ گری ]  ساز و سامان کا وہ تھیلہ جو سپاہی مارچ کرتے وقت اپنی پیٹھ پر اٹھائے رکھتا ہے۔ (ماخوذ : بجنگ آمد، 33)
 وردی ٹوپی کی آن نئی پیٹی پٹھو کی شان نئی      ( ١٩٧٣ء، روزنامہ 'مشرق' کراچی، ٧ مئی، ١٠ )
٨ - پہلوان کا شاگرد
'پہلوان - اپنے اکھاڑے کو جگاتے اور پٹھوؤں کو تیار کرتے رہتے ہیں۔"      ( ١٩٢٥ء، اسلامی اکھاڑا، ٢٣ )
٩ - طفیلی، زیرِ اثر؛ مجبوراً ساتھ دینے والا، جانبدار۔
'یونان - انگلستان کا پٹھو بن کر انگلستان کی عافیت سوز پالیسی پر عمل درآمد کرتا رہا۔"      ( ١٩٢٣ء، خطبۂِ صدارت، محمد علی، ٤١ )
  • stooge
  • camp follower
  • (old use) playmate (in children’s game)