پچاس

( پَچاس )
{ پَچاس }
( سنسکرت )

تفصیلات


پنچشت  پَچاس

سنسکرت میں صفت 'پنج شت' سے ماخوذ 'پچاس' اردو میں بطور صفت مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٥٠٣ء میں "نوسرہار (اردو ادب)" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت عددی
١ - چالیس اور دس، ساٹھ سے دس کم، پنجاہ، (ہندسوں میں) 50
'پچاس مقالوں میں پچاس انواعِ حکمت سے بحث کی گئی ہے۔"      ( ١٩٤٣ء، تاریخ الحکماء، ١٢٨ )
٢ - بیسیوں، متعدد، بکثرت، بہت سے | سی
 صفائی وہ کہ لوگ اس پر وہم کا گماں کریں جو ایک پان کھائیں تو پچاس کُلیاں کریں      ( ١٩٢٥ء، شوق قدوائی، عالم خیال، ٢٧ )
  • Fifty