پچپن

( پَچْپَن )
{ پَچ + پَن }
( سنسکرت )

تفصیلات


پنچپنچاشت  پَچْپَن

سنسکرت میں صفت 'پنچ پنچاشت' سے ماخوذ 'پچپن' اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٩٠ء میں 'ترجمہ قرآنِ مجید" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت عددی
١ - پچاس اور پانچ، ساٹھ سے پانچ کم، (ہندسوں میں) 55۔
'سرکاری ملازم پچپن سال کی عمر کو پہنچ کر ملازمت سے سبکدوش کر دیئے جائیں گے۔"      ( ١٩٣٥ء، سہ ماہی 'اردو' اپریل، ٢٧٩ )
  • Fifty-five