پچکارنا

( پُچْکارنا )
{ پُچ + کار + نا }
( سنسکرت )

تفصیلات


پش+کارنین  پُچْکارنا

سنسکرت میں فعل 'پش + کارنین' سے ماخوذ 'پُچکارنا' اردو میں بطور فعل مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٨٩٢ء کو'خدائی فوجدار" میں مستعمل ملتا ہے۔

فعل متعدی
١ - منہ سے 'پُچ پُچ' کی آواز نکال کر پیار کرنا، چمکارنا۔
'وہ چمکار پچکار کر کہتا کمل میری گڑیا۔"      ( ١٩٤١ء، پیاری زمین، ٢٥٢ )
٢ - تسلی دینا۔
'انگریز مسلمانوں کو پچکارے چلے جاتے تھے۔"      ( ١٩٥٦ء، میرے زمانے کی دلّی، ٦٧:١ )
  • to coax (a horse) by stroking;  to stroke
  • pat
  • caress
  • coax;  to urge (a horse) on;  put (a horse) to speed