فعل لازم
١ - دبنا، پٹخ جانا، دھنسنا، بیٹھنا (کسی ابھار وغیرہ کا) بیٹھ جانا۔
'ان میں - برتن ہیں جو پچک جاتے ہیں مگر ٹوٹتے نہیں۔"
( ١٩٤٢ء، الف لیلہ و لیلہ، ٤١٨:٣ )
٢ - سکڑنا، سمٹنا۔
ادھر پھولتا اور پچکتا اُدھر رخ اس سمت کرتا کھسکتا اُدھر
( ١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٢٩٧:١ )
٣ - ربڑ کی گیند یا کھلونے وغیرہ سے ہوا نکل جانا۔ (جامع اللغات، 44:2)
٤ - پھوڑے سے پیپ نکل کر بیٹھ جانا۔ (جامع اللغات، 44:2)
٥ - (خوف یا شرم سے) دبکنا، دبنا، پیچھے کو ہٹنا۔
'وہ اس قسم کے ہتھیاروں کا مقابلہ ہمیشہ اس اصول پر کرتا رہا ہے کہ زور کے آگے پچک جاؤ۔"
( ١٩٢٧ء، مضامینِ عظمت، ٢٩:٢ )