بستر

( بِسْتَر )
{ بِس + تَر }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں بطور اسم مستعمل ہے اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ سنسکرت میں 'وستر' ہے غالب امکان ہے کہ اصل ماخذ سنسکرت ہی ہو۔ اردو میں ١٦١١ء میں قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : بِسْتَروں [بِس + تَروں (واؤ مجہول)]
١ - بچھونا۔
'لوگ ویسے ہی بستر استعمال کرتے ہیں جیسے پہلے کرتے تھے۔"      ( ١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ١٦٧ )
  • bed
  • bedding;  the abode or resting place of a faqir