اٹلس

( اَٹْلَس )
{ اَٹْ + لَس }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے اسم جامد ہے۔ انگریزوں کی برصغیر آمد کے ساتھ ہی عام بول کی زبان میں مستعمل ہوا۔ تحریری صورت میں ١٨٩٢ء کو "میڈیکل جیورس پروڈنس (ترجمہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : اَٹْلَس [اَٹ + لَس]
جمع غیر ندائی   : اَٹْلَسوں [اَٹ + لَسوں (و مجہول)]
١ - کسی ملک یا شہر وغیرہ کے نقشوں کا مجموعہ جس میں جغرافیائی حدود، مقامات و دیگر خصوصیات کو خطوط و علامات کے ذریعے سے ظاہر کیا جائے۔
"اسپین کا نقشہ . تاریخی اٹلس کے نقشہ نمبر ١٥ اور ١٦ سے تیار کیا گیا ہے۔"      ( ١٩٣٥ء، عبرت نامۂ اندلس، ٢٣ )
٢ - سب سے اوپر کا مہرہ گردن یا سر کو اٹھائے ہوئے ہے۔
"گردن کی ہڈیوں علی الخصوص ننسلی کی ہڈی اور اٹلس . کو کچھ ضرب تو نہیں پہنچی۔"      ( ١٨٩٢ء، میڈیکل جیورس پروڈنس (ترجمہ)، ١٥٨ )
  • 'Atlas'