بعض

( بَعْض )
{ بَعْض }
( عربی )

تفصیلات


بعض  بَعْض

اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٥٨٢ء میں 'کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت عددی
واحد غیر ندائی   : بَعْضے [بَع + ضے]
جمع   : بَعْضے [بَع + ضے]
تفضیلی حالت   : بَعْضوں [بَع + ضوں (واؤ مجہول)]
١ - چند، کچھ۔
'بعض مقامات میں جہاں زیادہ اجمال ہوتا تھا - لوگ آنحضرت صلعم سے دریافت کر لیا کرتے تھے۔"      ( ١٩٠٤ء، مقالات شبلی، ٢٦:١ )
٢ - جزو، تھوڑا سا یا ایک حصہ (کسی چیز کا)۔
'ابن عمر سے صحیح ہوا ہے کہ اکتفا کیا انھوں نے ساتھ مسح بعض سر کے۔"      ( ١٨٦٨ء، نورالہدایہ، ٢٠:١ )
٣ - دوسرا، دیگر، اور کوئی۔
'وہ طول و عرض میں اتنا ہے کہ بعض شہر اتنا وسیع نہیں ہوتا۔"      ( ١٨٤٨ء، تاریخ ممالک چین، ٢٩ )
  • & N- some
  • some few
  • certain
  • several;  sundry
  • diverse
  • miscellaneous;  some people;  certain ones