اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - ایک چیز کا دوسری چیز سے رابطہ، چند چیزوں کا اختلاط، میل، پیوندکاری۔
'ان دونوں میں تالیف و ترکیب سے کوئی تیسری صورت پیدا ہو جاتی ہے۔"
( ١٩٣٢ء، رسالہ نبض، ٩ )
٢ - ترتیب دینے کا کام، مختلف مضامین (نظم و نثر) چن کر ترتیب دینے کا عمل، جمع کرنے کا کام۔
'تالیف کتاب کو استنباط انتخاب اخبار ضروری ہے۔"
( ١٨٠٩ء، مراۃ گیتی نما، ٥٣ )
٣ - تالیف کردہ شدہ، مؤلفہ، مصنفہ (کتاب وغیرہ)۔
'اس تالیف میں جو محنت و مشقت انھوں نے اٹھائی وہ بھی کچھ کم حیرت انگیز نہیں۔"
( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٢٣٦ )
٤ - الفت و محبت، دوستی، دل جوئی۔
'اگر اس تالیف کا ظہور بخوشی خاطر ہو تو محبت ہے اور اگر جبر و اکراہ سے ہو تو عدالت ہے۔"
( ١٩٠٩ء، فلسفۂ ازدواج، ٥ )