احق

( اَحَق )
{ اَحَق }
( عربی )

تفصیلات


حقق  حق  اَحَق

عربی زبان سے مشتق ہے۔ ثلاثی مجرد میں مضاعف کے باب سے اسم تفضیل ہے۔ اردو میں اسم صفت کے طور پر مستعمل ہے۔ ١٨٤٦ء کو 'دیوان مہر" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - زیادہ مقدار، بہت مستحق۔
 پلۂ اعمال ہوں گے جس کے سنگین و گراں باغ جنت کا سزاوار و احق ہو جائے گا      ( ١٨٤٦ء، دیوان مہر (آغا علی)، ٧٩ )
٢ - زیادہ حق، درست اور صحیح۔
'جو برج آسمان میں دیکھ رہا ہوں اگر اس سے آسمان کی عزت افزائی کرنا چاہتا ہوں تو 'کف گیر' کے بجائے چارلس کی چو پہیا گاڑی کہنا احق ہو گا۔"      ( ١٩٣٧ء، فلسفۂ شائجیت )
  • زِیادَہ مُسْتَحِق
  • سَزَاوار
  • more or most
  • proper or deserving;  very proper;  very deserving