احسانی

( اِحْسانی )
{ اِح + سا + نی }
( عربی )

تفصیلات


حسن  اِحْسان  اِحْسانی

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب افعال سے مصدر احسان کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگائی۔ اردو میں ١٩٥٤ء کو 'حیوانات قرآنی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - احسان سے تعلق رکھنے والا (امر یا معاملہ وغیرہ)
'قرآن مجید نے نزول من و سلوٰی کا ذکر جو کیا ہے وہ واقعہ کی اعجازی حیثیت سے نہیں، صرف اس کی احسانی و انعامی حیثیت سے۔"      ( ١٩٥٤ء، حیوانات قرآنی، ٩٣ )
٢ - ممنون، شکر گزار، احسان مند۔
 تیرے احساں کے ہیں احسانی تمام مانتے ہیں تیری منت عام و خاص
  • نیکی والا