بکرم

( بُکْرَم )
{ بُک + رَم }
( انگریزی )

تفصیلات


Buckram  بُکْرَم

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ہے۔ ١٨٨٩ء میں 'رسالۂ حسن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - دبیز اور موٹا کپڑا جس کو آہار لگا کر سخت کر لیا جاتا اور کالر یا گلے وغیرہ کی تہ میں اس غرض سے لگایا جاتا ہے کہ سختی پیدا ہو جائے اور مڑے نہیں سوت یا سنٹی کا کپڑا۔
'باریک کپڑے کے نیچے ضرور بکرم کا استر لگا لینا چاہئے۔"      ( ١٩٤٦ء، کڑھت کی قسمیں، ١٢ )