فعل لازم
١ - فروخت ہونا، بیچا جانا۔
اے مسکن جوبان زماں شہر عزیزاں ہم بھی کبھی بکنے ترے بازار میں آئیں
( ١٩٥٨ء، تارپیراہن، ٥٨ )
٢ - [ مجازا ] کسی کا ہو رہنا، غلام کی طرح فرمانبردار ہو جانا، مطیع ہونا۔
بکے مفت یاں ہم زمانے کے ہاتھوں پہ دیکھا تو تھی یہ بھی قیمت زیادہ
( ١٨٦٩ء، دیوان حالی، ١٠٨ )
٣ - رشوت قبول کر کے انصاف اور استحقاق کے خلاف کسی کا کام کرنا، جیسے : میری کوشش بیکار گئی وہ بکنے پر راضی نہ ہوئے، مجبوراً میں نے اسے ختم کر دیا۔