بکسوا

( بَکْسُوا )
{ بَک + سُوا }
( انگریزی )

تفصیلات


Buckle  بَکْسُوا

انگریزی زبان میں اصل لفظ 'Buckle' سے ماخوذ اردو زبان میں 'بکسوا' مستعمل ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٧ء میں 'تمدن عرب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : بَکْسُوے [بَک + سُوے]
جمع   : بَکْسُوے [بَک + سُوے]
جمع غیر ندائی   : بَکْسُووں [بَک + سُووں (واؤ مجہول)]
١ - لوہے کا حلقہ جس کے ساتھ کسی چیز کے اٹکانے یا باندھنے کے لیے کانٹا لگا رہتا ہے۔
'یہ تو بڑھیا قسم کے انگریزی چمڑے کے بیگ کے مانند تھے جس میں - تسمے اور بکسوے - موجود ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٥٨ء، ہمیں چراغ ہمیں پروانے، ٤٧٥ )
٢ - سیفٹی پن۔
'نیپکن، چھوٹے بڑے تولئے، چھوٹے بڑے بکسوے (Safety Pins) ویسلین وغیرہ -۔"      ( ١٩٧٠ء، گھریلو انسائیکلوپیڈیا، ٣٤ )
  • tongue of a buckle