تبسم زیرلب

( تَبَسُّمِ زیرِلَب )
{ تَبَس + سُمے + زے + رے + لَب }

تفصیلات


عربی زبان کے لفظ 'تبسم' کے ساتھ فارسی سے حرف جار 'زیر' اور لب لگائے گئے ہیں۔ اس طرح یہ مرکب توصیفی بنا جس میں 'تبسم' موصوف اور 'زیرلب' صفت ہے۔

اسم مجرد ( مذکر - واحد )
١ - ہلکی مسکراہٹ، زیرلب مسکرانے کا عمل۔
'حکیم صاحب کو نہ لوگوں کے تبسم زیرلب کا احساس ہوا۔"      ( ١٩٣٨ء، ملفوظات اقبال، ١٩٣ )