تبع

( تَبْع )
{ تَبْع }
( عربی )

تفصیلات


تبع  تَبْع

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو 'احوال الانبیا" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - پیروی کرنے والا، پیرو۔
'ایسے لوگوں کی طلاق کی منظوری دینے کی مجاز ہیں جو مذہب عیسوی کے تبع اور ہندوستان میں رہتے ہیں۔"      ( ١٩٣٠ء، شخصی قانون بین الاقوام، ٣٨ )
اسم مجرد ( مذکر - واحد )
١ - پیروی، اتباع۔
'بعد اس کے تابعین اور اتباع تبع پر کہ نادیہ شوق لقائے آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں جان عزیز دیتے ہیں۔"      ( ١٨٤٥ء، احوال الانبیاء، ١٣:١ )