بلاؤز

( بِلاؤُز )
{ بِلا + اُوز }
( انگریزی )

تفصیلات


Blouse  بِلاؤُز

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ہے۔ تحریری طور پر ١٩٢٠ء میں 'بیوی کی تربیت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : بِلاوُزوں [بِلا + وُزوں (واؤ مجہول)]
١ - عورتوں کا ہلکا ڈھیلا ڈھالا بالائی لباس۔
'میموں کے سے الٹی کنگھی کیے ہوئے بال باریک سفید ململ کی ایک چھوٹی سی اوڑھنی سر پر، گبرون کا سایہ اور بلاوز۔"      ( ١٩٢٩ء، خمار عیش، ٤٤ )
٢ - نیم آستین یا بغیر آستین کا نہایت تنگ کمر تک کا شلوکہ جو برصغیر پاک و ہند میں ساڑھی کے ساتھ پہنا جاتا ہے۔
'ساڑھی، بلاوز اور پیٹی کوٹ بہت اچھا اور عام پسند لباس ہے۔"      ( ١٩٢٠ء، بیوی کی تربیت، ٣١ )
  • blouse