آڑھتی

( آڑْھتی )
{ آڑھ + تی }
( سنسکرت )

تفصیلات


ارتھ  آڑَھت  آڑْھتی

سنسکرت زبان میں اصل لفظ 'ارتھ' سے ماخوذ اردو مستعمل 'آڑھت' ہے اور فارسی قاعدہ کے مطابق 'ی' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے 'آڑھتی' بنا اور اردو میں بطور اسم مستعمل ہے، سب سے پہلے ١٨٧٧ء میں "توبۃ النصوح" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : آڑْھتِیے [آڑھ + تِیے]
جمع غیر ندائی   : آڑْھتِیوں [آڑھ + تِیوں (واؤ مجہول)]
١ - آڑھت کا کاروبار کرنے والا، وہ شخص جس کے یہاں آڑھت ہو، تھوک فروش، دلال، کمیشن ایجنٹ۔
"مال . ایجنٹوں اور آڑھتیوں کی معرفت آتا ہے۔"      ( ١٩٢٠ء، انتخاب لاجواب، ٤٤ ستمبر، ١٣ )