بلکہ

( بَلْکِہ )
{ بَل + کِہ (کسرۂ ک مجہول) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں بطور 'حرف اضراب' مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے ('حرف' کی اصطلاح دراصل عربی سے ماخوذ ہے۔ فارسی اور اردو میں بعض اوقات 'کلمہ' بھی مستعمل ہے)۔ ١٥٨٢ء میں 'کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔

حرف ربط
١ - اس کے علاوہ بجائے برخلاف، اس سے بھی بڑھ کر یہ۔
'یہ خود کو نہ صرف محسوس کرواتی ہے بلکہ حرکت و عمل پر اکساتی ہے۔"      ( ١٩٧٦ء، توازن، محمد علی صدیقی، ١٥٥ )