پرات

( پَرات )
{ پَرات }
( ہندی )

تفصیلات


ہندی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٥٤ء کو "ریاض غوثیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : پَراتیں [پَرا + تیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : پراتوں [پَرا + توں (و مجہول)]
١ - کسی دھات سے بنا ہوا اٹھے کناروں کا کونڈے کی وضع کا برتن۔
"اس کے پھول چائے کی پیالی سے لے کر آٹا گوندھنے والی پرات کے سائز کے ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٦٦، چارلے، ٤١٧ )
  • a large plate or dish of metal (commonly brass
  • of a circular shape)