پراکسی

( پَراکْسی )
{ پَراک + سی }
( انگریزی )

تفصیلات


اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٠٢ میں "مکتوبات حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : پَراکْسِیاں [پَراک + سِیاں (ی معروف)]
جمع استثنائی   : پَراکْسِیز [پَراک + سِیز (ی معروف)]
جمع غیر ندائی   : پَراکْسِیوں [پَراک +سِیوں (و مجہول)]
١ - وہ زبانی یا تحریری اجازت جو کسی دوسرے کو نیا بتاً راے دہی وغیرہ کے لئے دی جائے، عوضی نامہ
"تم اپنی پراکسی علی گڑھ بھیجو تو نواب محسن الملک کو اپنی طرف سے نائب کرنا۔"      ( ١٩٠٢ء، مکتوبات حالی، ٣٢٢:٢ )
  • Proxy