صفت ذاتی
١ - راز دار، بھید جاننے والا
"دل اور زبان میں عجیب طرح کا تعلق ہے کہ زبان دل کی پردہ دار بھی ہے اور پردہ در بھی ہے۔"
( ١٩٠٢ء، الحقوق والفرائض، ٥٤:٣ )
٢ - پردہ نشین، پردہ کرنے والا۔
"ایک لڑکیوں کا مدرسہ ہے جو بوجہ پردہ دار لڑکیوں کے ہم نہ دیکھ سکے۔"
( ١٩١٧ء، سفرنامہ بغداد، ٣١ )
٣ - سواری وغیرہ جس پر پردہ پڑا ہوا ہو، پردے سے ڈھکا ہوا۔
"کم سے کم سات سو پردہ پالکیاں شاہی کمپ کو روانہ ہوئیں۔"
( ١٩٣٩ء، افسانہ پدمنی، ١١٢ )
٤ - عیبوں کا چھپانے والا، عیب پوش، (مراد) اللہ تعالٰی۔
وہ تو چہرے سے برس پڑتے ہیں آثار ملال ضبط اشک دیدہ تر پردہ دار دل سہی
( ١٩٦٨ء، قمر، رشک قمر، ١٣٤ )
٥ - سترپوش۔
"یہاں کے قلی اور خاکروب تک پردہ دار لباس میں ہیں۔"
( ١٩١٣ء، سفر حجاز، ٤١ )