پردہ پوش

( پَرْدَہ پوش )
{ پَر + دَہ + پوش (و مجہول) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی میں اسم 'پردہ' کے ساتھ پوشیدن، مصدر سے مشق فعل امر 'پوش' بطور لاحقہ ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ فارسی سے اردو میں داخل ہو ا اور بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٣٢ء کو "کربل کھتا" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - (مجازاً) کسی کے عیوب ڈھانکنے والا، راز دار، پردہ دار۔
"رو پیہ وہ پردہ پوش ہے جس کے ہوتے تہذیب نفس، اکتساب کمال کسی چیز کی ضرورت نہیں۔"      ( ١٩٠٢ء، افادات مہدی، ٧١ )