پرنٹ

( پِرِنْٹ )
{ پِرِنْٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٧٣ء کو "ماہم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : پِرِنْٹس [پِرِنْٹس]
جمع غیر ندائی   : پِرِنْٹوں [پِرِن + ٹوں (و مجہول)]
١ - کپڑے پر چھپا ہوا ڈیزائن، چھپا ہوا کپڑا۔
"صفیہ بھی ہلکے نیلے پرنٹ کے اسی رنگ کے کپڑے پہنے تھی۔"      ( ١٩٧٣ء، ماہم، ٢٥٩ )
٢ - تصویر جو خلفی عکس (نگیٹیو) سے تیار کی جائے۔
"اس پلیٹ کو دھو کر اس کا مثبت (Positive) پرنٹ نکال لیا جائے۔"      ( ١٩٧٠ء، جدید طبیعات، ١٣٧ )
٣ - چھاپا؛ چھاپے کے حروف، (انگلش اردو ڈکشنری، مولوی عبدالحق)
  • print