١ - [ نباتات ] سیدھی اور پتے دار ڈنڈی کے ایک پودے کی گاودم ہاتھی کی سونڈ سے مشابہ انگلی کے برابر جڑ جس کا پتا دو سے چار انچ تک چوڑا اور نوک دار ہوتا ہے۔ نیلے، ہرے اور بیجنی دھاری کے پھول لگتے ہیں۔ اس کی ایک قسم زہریلی بھی ہوتی ہے۔ (خزائن الادویہ، 16:2)
"اتیس کو قابض و جابس نزف الدم ہونے کی وجہ سے اسہال . میں استعمال کرتے ہیں۔"
( ١٩٣٩ء، کتاب الادویہ، ١٨:٢ )