پرنسپل

( پِرِنْسِپل )
{ پِرِن (کسرۂ پ مجہول) + سِپَل }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں بطورر اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٨ء کو " ابن الوقت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : پِرِنْسِپَلْز [پِرِن (کسرۂ پ مجہول) + سِپَلْز]
جمع غیر ندائی   : پِرِنْسِپَلوں [پِرِن (کسرۂ پ مجہول) + سِپَلوں (و مجہول)]
١ - کالج کا معلم اعلٰی جو درس و تدریس کے ساتھ ساتھ انتظامی امور بھی سرانجام دیتا ہے، کالج کا سربراہ۔
"مسٹر جے۔ اسچ ٹیلر مقامی مجلس کے سیکرٹری ایک سو پچھتر روپے ماہانہ پر اس کے پرنسپل مقرر ہوئے۔"      ( ١٩٣٣ء، مرحوم دہلی کالج،٦ )
  • Principal