١ - بچوں کے ایک کھیل کا نام، جس میں بچے دو گروہوں میں تقسیم ہو جاتے ہیں دونوں گروہوں کے سردار مقرر ہوتے ہیں ہر بچہ اپنی جوٹ دوسرے گروہ میں بد لیتا ہے میدان میں فاصلہ وغیرہ مقرر کر کے جوڑیاں آمنے سامنے بیٹھتی ہیں پہل کرنے کے لیے کوڑی یا جوتی چت پٹ کر لی جاتی ہے جو جیتتا ہے وہ باقی ٹولی کے بچوں کے ہاتھ یا جھولی میں کوڑی پگتا ہے اور کسی کو دے دیتا ہے پگنے کے بعد فریق مخالف کے سردار سے کہتا ہے کہ کوڑی مانگ لو وہ اپنے اندازے سے کسی بچے سے مانگ لیتا ہے اگر اس کے پاس سے نکل آئے تو دوسرا سردار اپنی ٹولی کے بچوں کے ساتھ ایسا ہی عمل کر کے کسی ایک کو کوڑی دے دیتا ہے اور مخالف سردار سے کوڑی مانگنے کو کہتا ہے اگر کوڑی اس بچے کے پاس سے نہ نکلے تو جس کے پاس ہوتی ہے وہ چھلانگ لگا کر مقررہ حد تک پہنچتا ہے اس طرح جس ٹولی کے بچے جیتتے ہیں وہ ہارنے والی ٹولی کے بچوں سے چڈی لیتے ہیں۔