تتلاہٹ

( تُتْلاہَٹ )
{ تُت + لا + ہَٹ }
( ہندی )

تفصیلات


تُتْلانا  تُتْلاہَٹ

ہندی زبان سے مصدر 'تتلانا' سے مشتق ہے۔ علامت مصدر 'نا' ہٹا کر 'ہٹ' بطور لاحقہ کیفیت لگایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٨٠، کو "روزنامہ مشرق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - تتلانا کا اسم کیفیت، توتلاپن۔
"ایک بچہ جس کی عمر چار سال سفید قیمض نیلی شلوار زبان میں تتلاہٹ. گھر سے غائب ہے۔"      ( ١٩٨٠ء، روزنامہ مشرق، ٩ستمبر، ٤ )